سپریم کورٹ نے اختیارات کی جنگ میں دہلی حکومت اورمرکز ی حکومت کے درمیان
جاری ٹکراو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ منتخب سرکار کے پاس کچھ
طاقت تو ہونی ہی چاہئے ورنہ وہ کوئی
کام نہیں کرپائے گی۔عدالت عظمی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ دہلی ایک مرکز کے زیر انتطام صوبہ ہے لیکن اس کے لئے خصوصی التزامات ہیں۔یعنی منتخب حکومت کو اگر کوئی طاقت نہیں دی جائے گی تو وہ کام کیا کرے گی۔